ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےجنوب مغربی نائجر میں کوکورو کے علاقے میں ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت ہونے والےدہشت گردانہ حملے کو اسلام کی تعلیمات، بین الاقوامی اصولوں اور انسانی حقوق کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
بقائی نے دہشت گردی اور ہر قسم کی انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی تاکید کی اور ان جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مزید تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ